ایسی محیر العقول ذات گرامی کی عظمت پر بیشمار کتابیں موجود ہیں لیکن وفات پیغمبر (ص) سے خلافت تک مدینہ میں ۲۵ سال مولا علی نے جو کارہائے اسلامی انجام دیے ان پر کسی مؤلف نے قلم نہیں اٹھایا۔ میری نظر سے جتنی کتابیں گزری ان میں یہی درج ہے کہ آپ نے ۲۵ سال خاموشی میں گزارے۔ میرے حلق سے یہ بات نہیں اترتی تھی کہ مولا علی جیسا امام پچھیں سال خاموش رہے۔ یہ تائید غیبی تھی کہ اس طویل عرصہ کے کارنامے سامنے آتے گئے اور یہ کتاب تیار ہوگئی جس پر علامہ طالب جوہری، علامہ رضی جعفر نقوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اور علامہ اصغر درس
نے اسے قابل قدر تحفہ قرار دیا۔